لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک انصاف نے اسلام آباد دھرنے کے سلسلہ پنجاب اسمبلی کے سامنے آگاہی کیمپ لگایا۔ اس موقع پر آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید ‘رکن قومی اسمبلی شفقت محمود، ڈاکٹر یاسمین راشد میاں اسلم اقبال، عندلیب عباس اورنبیلہ حاکم علی خان سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی اور کارکنان وزیر اعظم نوازشر یف کے خلاف اور عمران کے حق میں نعرے بازی کی۔ اس موقع پر میاں محمودالرشید اور شفقت محمودنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2نومبر کو (ن) لیگ کی تمام رکاوٹوں کو توڑ دیں گے۔ این این آئی کے مطابق تحریک انصاف نے دھرنے کو کامیاب بنانے کے لئے عوامی رابطہ مہم کو تیز کر دیا چیئرنگ کراس پر آگاہی کیمپ کا انعقاد ’’چلو چلو اسلام آباد چلو‘‘ کے پمفلٹ تقسیم کئے گئے۔