عمران نے دعوت دی تو دھرنے میں شمولیت پر غور کرینگے: سنی تحریک

لاہور+ گوجرانوالہ (خصوصی نامہ نگار+ نمائندہ خصوصی) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما شاہد غوری نے شیخ رشید کو فون کرکے ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ لال حویلی کا محاصرہ مسلم لیگ (ن) کی بدترین سیاسی اور اخلاقی شکست ہے۔ مسلم لیگ (ن) اتنا ظلم کرے جتنا کل وہ خود بھی برداشت کرسکے، سیاسی جماعتوں اور کارکنوں کیخلاف موجودہ حکومت نے تمام آمریتوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔شاہد غوری نے کہا کہ عمران خان نے 2 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاجی دھرنے کی دعوت دی گئی تو شمولیت کیلئے غورکریں گے۔ حکومت کے اقدامات سے ثابت ہوچکا کہ بوکھلاہٹ کا شکا ر ہوچکی ہے۔ شیخ رشید جمہوریت کے ترجمان ہیں جبکہ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف اور انکے خاندان کو اب سعودی بادشاہ بھی قبول نہیں کریں گے اور نہ ہی شریف خاندان کو بیرون ملک فرار ہونے دیں گے۔ پنجاب پولیس کو مسلم لیگ (ن) اپنے گھر کی رکھیل بنا رہی ہے۔ پولیس کے ذریعے سیاسی انتقام مسلم لیگ (ن) کا وطیرہ ہے۔ شیخ رشید نے سربراہ سنی تحریک کی خیریت دریافت کی اور انکی صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...