لاہور( خصوصی رپورٹر) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے شکر گڑھ کے دورے کے دوران ورکنگ بائونڈری پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔ انہوں نے تقریب میں قالین بچھانے ڈی سی او نارووال کی سرزنش کی اور سخت برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے قالین کو فوری ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ میں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کے لئے آیا ہوں اس طرح کے انتظامات کسی طور بھی مناسب نہیں ہیں۔