ننکانہ صاحب (نامہ نگار) اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت سے روکنے کے لئے پولیس نے ضلع بھر سے 100سے زائد پی ٹی آئی کے سرگرم عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتاری کے لئے لسٹیں تیار کر لیں۔ ان کارکنوں اور عہدیداروں کی گرفتاری پولیس کو اعلیٰ حکام کی طرف سے ہدایت ملتے ہی عمل میں لائی جائے گی جبکہ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے روپوشی اختیار کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچنا شروع کردیا ہے، ضلعی پولیس نے ضلع بھر کے ویگن ، بس اور کار سٹینڈوں پر اڈہ مینجروں سے پی ٹی آئی کو کسی بھی قسم کی ٹرانسپورٹ فراہم نہ کرنے کی یقین دہانی لے لی ہے ۔
ننکانہ میں تحریک انصاف کے 100سے زائد سرگرم کارکنوں کی گرفتاری کیلئے لسٹیں تیار
Oct 30, 2016