جوئیانوالہ (سید علی معظم رضوی سے) ذرائع سے معلوم ہوا ہے اسلام آباد دھرنا میں شرکت سے روکنے کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اور سکیورٹی اداروں نے پی ٹی آئی کے عہدیداران اور کارکنوں کی فہرستیںتیار کر کے ان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارنا شروع کر دیئے ہیں تاہم ابھی تک کسی کارکن کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی اور پی ٹی آئی کے ضلعی سیکرٹریٹ اور عہدیداروں کے دفاتر بند پڑے ہیں۔ کارکن اپنے کارباروی مراکز سمیت شہر میں دکھائی نہیں دے رہے اور گرفتاریوں سے بچنے کیلئے روپوش ہو گئے ہیں۔ پولیس کی طرف سے رات کی تاریکی میں کارکنوں کو گرفتار کرنے کیلئے بھیس بدل کر تلاش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے کارکنوں کی گرفتاری کے لئے ٹیلی کمیونیکیشن اداروں کی مدد سے ٹیلی فونز لوکیشن بھی ٹریس کرنا شروع کر دیئے ہیں۔
جوئیانوالہ، تحریک انصاف کے دفاتر بند، کارکن روپوش، گرفتاریوں کیلئے پولیس کے چھاپے
Oct 30, 2016