افغانستان: بم دھماکہ، خودکش حملہ، آپریشن2 فوجی اور84 شدت پسند مارے گئے

Oct 30, 2016

کابل (آئی این پی+اے پی پی+ آن لائن) افغان سیکورٹی فورسز کی ملک کے مختلف حصوں میں کاروائیوں کے دوران داعش کے 27جنگجوئوں سمیت 84شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ کابل میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2افغان فوجی ہلاک اور 3شہری زخمی ہوگئے۔ وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوںمیں انسداد دہشتگردی آپریشنز کیے گئے ہیں۔ادھر صوبہ جائوزجان میں مسلح افراد نے لڑکیوں کے سکول کو آگ لگا دی جس کا پولیس نے طالبان پر الزام لگایا ہے۔

مزیدخبریں