سیاسی کشمکش کے دوران عام آدمی کا معاشی قتل بند کیا جائے: افتخار چودھری

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری/ صدر پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی نے سیاسی کارکنوں اور میڈیا رپورٹرز پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی شدید مذمت کی ہے اور پولیس شیلنگ کے نتیجے میں معصوم بچے کی ہلاکت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے حکومت اور سیاسی پارٹیوں سے مطالبہ کیا سیاسی کشمکش کے دوران عام آدمی کا معاشی قتل بند کیا جائے اور غیر انسانی و غیر قانونی ہتھکنڈوں سے گریز کیا جائے جس سے عام آدمی کی جان و مال کا تحفظ خطرے میں پڑ جائے۔ انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا تمام فریقین سیاسی محاذ آرائی کی بجائے قانون کا احترام کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...