وزیر دفاع قطر کا دورہ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز، تفصیلی بریفنگ دی گئی

Oct 30, 2016

واہ کینٹ (این این آئی) وزیر دفاع قطر ڈاکٹر خالد محمد العطیہ کی زیر قیادت اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ کیا۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل عمر محمود نے مزید کہا کہ پاکستان آرڈننس فیکٹریز قطر کوہر قسم کے روایتی اسلحہ و گولہ بارود فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔سید نسیم رضاایگزیکٹیو ڈائریکٹر واہ نوبل گروپ آف کمپنیز نے اپنی تفصیلی بریفنگ میں وفد کو بتایا کہ پی اوایف چودہ فیکٹریوں پر مشتمل ایک بڑا صنعتی کمپلیکس ہے جس میں گیارہ ذیلی ادارے اور چھبیس ہزار سے زائد ملازمین کام کر رہے ہیں۔ پی او ایف ہر قسم کے روایتی اسلحہ و گولہ بارود تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وفد کو پروڈکٹ ڈسپلے لائونج کا بھی دورہ کرایا گیا۔ دورے کے اختتام پر مہمانوں کی کتاب میں پی او ایف کے بارے میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے وزیر دفاع قطر نے لکھا ’’مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ پی او ایف دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے بہت کچھ کر سکتی ہے‘‘۔

مزیدخبریں