میر پور(سپورٹس ڈیسک ) بنگلہ دیش نے عادل راشد اور کرس ووکس کی عمدہ بیٹنگ کے باوجود انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں 128 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے 50 رنز تین کھلاڑی سے اننگز کا آغاز کیا ۔بنگلہ دیش کو معین علی اور بین سٹوکس کی وکٹوں کی صورت میں اہم کامیابی ملی اور 69 رنز پر آدھی انگلش ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی ۔144 رنز پر آٹھ وکٹیں گرنے کے بعد انگلش ٹیم شدید مشکلات سے دوچار تھی لیکن کرس ووکس اور عادل راشد نے نویں وکٹ کیلئے 99 رنز کی شراکت داری قائم کی اور اپنی ٹیم کو پہلی اننگز میں قیمتی برتری دلا دی۔ انگلش ٹیم 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، عادل راشد 44 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 24 رنز کی برتری حاصل کی۔ بنگلہ دیش نے تین وکٹوں پر 152 رنز بنائے تھے اور دوسری اننگز میں 128 رنز کی برتری حاصل ہے۔انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔