این آر او یا ڈیل کی طرف جا رہے ہیں نہ قبل ازوقت انتخابات کی تجویز آئی : شاہد خاقان

لندن (عارف چودھری+ آن لائن+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کسی این آ ر او یا ڈیل کی طرف نہیں جا رہے، ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش ہے نہ مسلم لیگ ن کی کوئی اینٹ سرک رہی ہے۔ سب افواہیں جھوٹی ہیں۔ لندن پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان کا دورہ نجی نوعیت کا ہے۔ انہوں نے آج گاڑی کی بجائے ٹرین میں سفر کیا۔ آن لائن کے مطابق وزیراعظم نے کہا نجی دورے پر اپنے پیسوں پر لندن آیا ہوں، میاں نواز شریف سے ملاقات ہو گی، ٹیکنوکریٹ حکومت سے متعلق آئین میں کوئی چیز نہیں دیکھی نہ ہی قبل از وقت انتخابات کی کوئی تجویز آئی ہے، حکومت چل رہی ہے، سازشوں پر یقین کرتا ہوں نہ کوئی گنجائش ہے۔ ملک ایک ہے سارے ادارے ایک ہی سائیڈ پر ہیں، مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف نہیں، پارٹی نے ملک کی ترقی میں کردار ادا کیا ہے، آئین کے تحت جمہوری پارٹی میں جو بھی اختلاف ہوتا ہے اسکا اظہار کیا جاتا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صحافی احمد نورانی پر حملہ قابل مذمت ہے۔ حکومت نے ایکشن لے لیا اور تحقیقات کے لیے کمیٹی بن چکی ہے، اس حملے جیسی چیزیں قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا سری لنکا کی ٹیم کا پاکستان آنا انکا اچھا اقدام ہے، آئندہ دیگر ٹیمیں بھی آئیں گی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہا مسلم لیگ ن میں کوئی اختلاف ہے نہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش، سب ملکر ملک کی ترقی کیلئے کام کررہے ہیں، اداروں کے درمیان کوئی ٹکراﺅ نہیں، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوگئی ہے جو ملک میں امن کی بحالی کا ثبوت ہے۔ ایک سوال پر کہا بیگم کلثوم نواز کے استعفے سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتا۔ بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔ مسلم لیگ (ن) کا عدلیہ اور اداروں کے ساتھ کوئی ٹکراﺅ نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...