سیاستدان سمجھتے ہیں، ہم آگئے اب کون ہٹائے گا عدالت کا فیصلہ مانو، اب آپ نااہل ہوچکے ہیں سید خورشید شاہ

سکھر/ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ نوائے وقت نیوز + این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سیاستدان سمجھتے ہیں، ہم آگئے اب کون ہٹائے گا۔ صالح پٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا میاں صاحب آپ یوسف رضاگیلانی کو کہتے تھے کہ عدالت کا فیصلہ مانو، اب آپ نااہل ہوچکے ہیں، عدالت کا فیصلہ مان لو۔ میاں صاحب سپریم کورٹ جاتے وقت ایسے لگ رہے تھے جیسے دولہا، میاں صاحب زرداری کے خلاف گواہی کیلئے سپریم کورٹ گئے تھے۔ ان کا کہنا تھا اچھا سیاستدان وہ ہے جو عوام کی بات کرے اور ڈٹ جائے۔ اسلام آباد میں کارکن مار کھا رہے تھے اور لیڈر بنی گالہ میں ڈنڈ لگا رہا تھا۔ خورشید شاہ نے کہا پورا ملک مسائل میں الجھا ہوا ہے۔ خورشید شاہ نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بحالی پرخوشی کااظہار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ملک میں کرکٹ کی بحالی کے بعد کراچی کو نظرانداز نہ کرے ورنہ بطور اپوزیشن لیڈر سخت مزاحمت کروں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق خورشید شاہ نے کہاہے کہ عمران خان کی کیا مجال کہ پی پی سے مقابلہ میں پارلیمنٹ نظرانداز کرنے پرنوازشریف کو یہ دن دیکھنا پڑے۔ پی پی خطروں سے کھیلتی کی گئی ہے۔ عمران خان کے سندھ میں سیاست کرنے سے پی پی کو کوئی خطرہ نہیں ہم جانیں دے کر سیاست کرنے سے پی پی کو کوئی خطرہ نہیں ہم جانیں دےکر سیاست میں آئے یہ لوگ توآسمانی مخلوق ہیں ان کو کون لاتاہے سب کو پتہ ہے یہ امپائر کی انگلی کا انتظار کرتے ہیں۔
خورشید شاہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...