لنڈی کوتل: امن لشکرکے مورچوں پر سرحد پار سے حملہ، جھڑپ میں 2 افغان دہشت گرد ہلاک

لنڈی کوتل(صباح نیوز) لنڈی کوتل بازار زخہ خیل میں امن لشکر کے مورچوں پر افغانستان سے دہشت گردوں نے حملہ کیا جبکہ جوابی کارروائی میں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل بازار زخہ خیل میں سرحد پارسے امن لشکرکے مورچوں پر حملہ کیاگیا۔ دہشت گردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے مارٹر گولے اور راکٹ بھی فائر کیے جبکہ جھڑپ دو گھنٹے تک جاری رہی۔ امن لشکر کے رضاکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق مارے گئے دونوں دہشت گردوں کی لاشیں امن لشکر کی تحویل میں ہیں اور دہشت گردوں کے دیگرساتھی افغانستان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لے کرآپریشن شروع کردیا ہے۔
لنڈی کوتل/حملہ

ای پیپر دی نیشن