;نواز شریف کی سیاست ختم، عالمی اسٹیبلشمنٹ کے باقی نمائندوں کا یوم حساب قریب ہے: سراج الحق

لاہور+ سوات (خصوصی نامہ نگار+ فضل خالق خان سے) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے نوازشریف کی سیاست ختم ہو گئی ہے اور بہت جلد عالمی اسٹیبلشمنٹ کے دیگر آلہ کاروں اور سٹیٹس کو کے نمائندوں کا بھی یوم حساب شروع ہونے والا ہے۔ سب لٹیرے احتساب کے گھیرے میں آئیں گے، جس نے پاکستان کا پیسہ لوٹا ہے، اسے واپس کرنا پڑے گا۔ اب اقتدار میں بھی وہی لوگ آئیں گے جن کے دامن ہر طرح کی لوٹ کھسوٹ سے پاک ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے گراسی گراﺅنڈ سوات میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ سے امیر جماعت اسلامی خیبر پی کے مشتاق احمد خان، سید بختیار معانی، محمد امین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقہ کے سینکڑوں لوگوں نے دوسری سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ حکمران امریکہ کے آلہ کار اور کاسہ لیس بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے امریکہ کا سیکرٹری خارجہ بھی ایک وائسرائے کی طرح پاکستانی حکمرانوں کو ڈکٹیٹ کرتاہے۔ ہم حکومت کی بھارت نواز اور کشمیریوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہیں اور حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سنجیدہ رویہ اختیار کریں۔ پاکستانی عوام امریکہ و بھارت کی بالادستی قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ ہمیں عالمی اسٹیبلشمنٹ اور امریکی سامراج کی ضرورت نہیں۔ ملک و قوم کے تمام مسائل کا حل اسلامی نظام کے نفاذ میں ہے۔ ہم کرپشن فری کلین اور گرین پاکستان چاہتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سوات کو ڈویژن کا درجہ دیا، سوات، بونیر، شانگلا اور مالاکنڈ ایجنسی کو سی پیک کے ترقیاتی منصوبوں میں شامل کیا جائے۔ نوازشریف اب ملک سے بھاگ رہے ہیں،نواز شریف کی آخری منزل اڈیالہ جیل ہو گی، پی پی پی، پی ایم ایل ن کے 90 ارب ڈالرسوئس بنکوںمیں پڑے ہیں جن سے پاکستان کے تیس سالوں کا ٹیکس فری بجٹ بن سکتا ہے ملک پر ایک مافیا کا قبضہ ہے جو عوام سے بجلی،پانی اور بنیادی سہولیات چھین رہے ہیں۔ پاکستان میں شوگر اورلینڈ مافیا کا راج ہے۔ حکومت مےں آکر سب سے پہلے 70 سال سے ملک و قوم کو لوٹنے والوں کا احتساب کےا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شرےف کی کرپشن ختم ہوچکی ہے اور مصنوعی لےڈر شپ جو مےڈےا کو خرےد کر ہر وقت ٹی وی پر نظر آرہی ہے

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...