لاہور (خبر نگار) اتوار بازار میں پھلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کے باوجود ان کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں۔ دکانداروں نے گرانفروشی جاری رکھی، مارکیٹ کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ کے مجسٹریٹ قیمتیں کنٹرول نہ کر سکے۔ اتوار بازاروں میں پھلوں کی قیمت میں اضافہ ہوا مگر ساتھ ہی دکاندار گلاسڑا پھل اے کوالٹی کی قیمت پر فروخت کرتے رہے۔ امرود 15 روپے اضافہ سے 55، جاپانی پھل 10روپے اضافہ سے 50، آڑو 10 روپے اضافہ سے 140، مٹھا 10 روپے اضافہ سے 100، سنگھاڑے 5 روپے اضافہ سے 30، ناشپاتی چائنہ 5 روپے اضافہ سے 140، انار بدانہ 9 روپے اضافہ سے 198، انار دیسی 10 روپے اضافہ سے 120، کھجور امیل 5روپے اضافہ سے 125، سیب کالا کولو 10 روپے اضافہ سے 110، سیب سفید 2 روپے اضافہ سے 52 سیب وانا 5 روپے اضافہ سے 70 روپے کلو ہوگئے جبکہ گولڈن 2 روپے کمی سے 48، کھجور ایرانی 5 روپے کمی سے 135 روپے کلو ہوگئے۔ سبزیوں میں گاجر 15 روپے اضافہ سے 40، اروی 2 روپے اضافہ سے 30، شلجم 2 روپے اضافہ سے 50، گھیا توری 2 روپے اضافہ سے 60، بندگوبھی 2 روپے اضافہ سے 32، کھیرا فارمی 6 روپے اضافہ سے 42، کھیرا دیسی 5 روپے اضافہ سے 40، ٹماٹر 2 روپے اضافہ سے 108 روپے کلو ہو گئے جبکہ پیاز 5 روپے کمی سے 75، ادرک سنگاپور 5روپے کمی سے 55، لیموں دیسی 10 روپے کمی سے 100، گوبھی 8 روپے کمی سے 22، سبز مرچ 5 روپے کمی سے 80، ٹینڈیاں 5 روپے کمی سے 50، کریلے 5 روپے کمی سے 70، میتھی 10 روپے کمی سے 40 روپے کلو ہو گئی۔