امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ پر سزا سنادی گئی

Oct 30, 2017

واشنگٹن(این این آئی)امریکی گالفر ٹائیگر ووڈ کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر سزا سنادی گئی۔ٹائیگر ووڈ کو نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کا قصور وار قرار دینے پر 12 ماہ زیرنگرانی رکھنے کی سزا سنادی گئی، اس کے ساتھ انھیں نشے سے چھٹکارہ پانے کا علاج بھی کرانے کی ہدایت دی گئی ٗٹائیگرووڈ کو ڈائیورڑن پروگرام میں بھی لازمی طور پر شرکت کرنا ہوگی ٗانھیں عدالتی اخراجات کے ہمراہ250 ڈالر جرمانہ بھی ادا کرنے کا پابند کیاگیا جبکہ وہ 20 گھنٹے کمیونٹی سروس بھی کریں گے۔واضح رہے کہ 14 بار گالف کے بڑے ایونٹ جیتنے والے ٹائیگر ووڈ کو رواں برس29 مئی کو فلوریڈا میں نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں