.بھارت نے ایران بندرگاہ چاہ بہار کے راستے افغانستان کو تحفہ میں گندم کی پہلی کھیپ بھجوا دی

ممبئی (آئی این پی) بھارت نے ایران کی عسکری اہمیت کی حامل بندرگاہ چاہ بہار کے راستے افغانستان کو تحفے کے طور پر گندم کی پہلی کھیپ روانہ کر دی ہے۔ اس طرح بھارت نے اپنے حریف ملک پاکستان کے بجائے ایک متبادل تجارتی روٹ کا آغاز کر دیا ہے‘ اس گندم کو ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کے ذریعے افغانستان بھیجا جائے گا۔ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے گرشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ افغانستان، بھارت اور ایران کے ایک مشترک تجارتی راستہ قائم ہونے سے اب تمام خطے میں بغیر کسی رکاوٹ کے تجارت ممکن ہو سکے گی۔ کابل اور نئی دہلی نے گزشتہ برس جون میں ایک فضائی تجارتی راہداری کا افتتاح بھی کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...