امریکہ کی پالیسی سے افغانستان میں کبھی امن بحال نہیں ہوگا: آفتاب شیرپائو

Oct 30, 2017

پشاور (ببورو رپورٹ) چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتا ب احمد شیرپائو نے پشاور میں جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں بھرپور انداز میں حصہ لیں گے۔ عجیب صورتحال بن چکی ہے، معلوم نہیں الیکشن ہوگا یا نہیں۔ وقت کا تقاضا ہے ذاتی مفاد چھوڑ کر ملک کی ترقی کیلئے کام کریں۔ افغانستان اور پاکستان کو خطے میں امن کیلئے ملکر بیٹھنا ہوگا۔ امریکہ کی پالیسی سے کبھی افغانستان میں امن بحال نہیں ہوگا۔ پاکستان کسی کے اشاروں پر پالیسی اختیار نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں