مقبوضہ کشمیر کے لوگ اپنے آپ کو اکیلا نہ سمجھیں: سردار مسعود خان

اسلام آباد (این این آئی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ہمارا پیغام مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو یہ ہے کہ وہ تنہا نہیں ہیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آزاد کشمیر کے لوگ پاکستان کے لوگ اور تارکین وطن سب آپ کے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم سیاہ کے حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کا درد مکمل طور سے نہیں بانٹ سکتے لیکن انہیں یقین دلانا چاہتے ہیں کہ ہم آخری دم تک تمہارا ساتھ نبھائیں گے۔ ہم تمام بین الاقوامی ایوانوں میں دستک دیتے رہیں گے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے ابھی اپنے سیاسی تشخص کا تعین نہیں کیا۔ ان کی مدد کے لیے بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو سامنے آنا چاہیے اور اپنی ذمہ داریاںبخوبی نبھانا چاہئے۔ میں انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہہ رہا ہوں کہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھائی ہیں اور دوہرا موقف اختیار کیا ہوا ہے۔ بھارت پوری دنیا میں کشمیریوں کو دہشت گرد کہہ کر دنیا کے سامنے اپنے ناپاک ارادوں کو چھپانا چاہتا ہے اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق پامال کررہا ہے اور عالمی برادری اس پر خاموش بیٹھی ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں اور پاکستانیوں کی شمولیت کے بغیر حل نہیں کیا جا سکتا۔ عالمی برادری کو کشمیر میں جو ظلم و ستم ہوئے ہیں اس کیلئے ہندوستان کو جوبدہ ٹھہرانا چاہئے اور تبھی مسئلہ کشمیر کا پرامن، پائیدار اور جمہوری حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...