امریکی وزیر خارجہ کو بتا دیا خود مختاری پر سمجھوتہ نہیں کریں گے: رانا تنویر

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ پاک سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کرینگے اور اس کو کسی بھی کارروائی کے لئے استعمال نہیں ہو نے دینگے۔ امریکی وزیر خارجہ کو واضح طور پر پیغام دیدیا گیا کہ پاکستان اپنی خو مختاری، سلامتی اور آزادی پر کوئی کمپرومائز نہیں گا اور نہ ہی پاکستان کی سکیورٹی فورسز کو کسی کے کنٹرول میں دینگے۔ بھارتی ڈرون کا پاکستان کی حدود میں داخل ہونا فضائی حدود کی خلاف ورزی اور اس پر پاکستانی فوجی کارروائی کے نتیجہ میں بھارتی ڈرون کا مار گرایا جانا ہماری جدید ٹیکنالوجی اور ناقابل تسخیر دفاعی پوزیشن کو واضح کرتا ہے۔ 2018ء کے الیکشن سے پہلے اور بعد میں بھی مسلم لیگ (ن) متحد رہے گی اس کو توڑنے کی تمام کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔ یک طرفہ احتساب کو قوم نے مسترد کردیا ہے نواز، شہباز اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 131میں مختلف مقامات پر کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتمات سے خطاب اور اپنے فارم ہائوس مریدکے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین ضلع کونسل انجینئر رانا احمد عتیق انور، ارکان اسمبلی رانا افضال حسین ، پیر اشرف رسول ، چودھری حسان ریا ض، میڈیا کوآرڈینیٹر ندیم گورایہ، ممبران ضلع کونسل ملک نوید چوہان، ارشد ورک اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جس طرح قومی اداروں پر تنقید کرنے کے ساتھ پارلیمنٹ کو گالیاں دیتے رہے ہیں اس پر عدالتوں نے کارروائی کرنے کی بجائے معاف کر دیا۔ تاہم تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود و قیود میں رہ کر اپنا کام کرنا چاہئے اس سے ہی اداروں مین ٹکرائو اور تصادم کی سازش نا کام ہو سکتی ہے حکومت اور فوج کے ما بین جنگ کا ماحول پیدا کرنیوالوں کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے این اے 131کے پسماندہ علاقوں میں نئے فلٹریشن واٹر پلانٹ اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کیا۔ نارنگ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین اور رکن صوبائی اسمبلی چوہدری حسان ریاض نے کہا ہے کہ حکومت نے مانانوالہ سرداراں کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے بیس کروڑ روپے جاری کر دئیے ہیں۔ انہوں نے سردار نعیم رضا مان، سردار ضرار احمد مان، سردار علیم رضا مان، چیئرمین سٹی ملک محمد عارف اور حاجی شاہ نواز ملک کے ہمراہ مانانوالہ سرداراں روڈ کا از سرنو افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ سیاست میں مثبت قدروں اور عوامی مسائل کو حل کرنے کی روایات کو فروغ دیا ہے اور ایسی پالیسیوں پر عمل درآمدکو یقینی بنایا گیا جس میں معاشرے کے تمام طبقات کو یکساںفائدہ پہنچے۔ رکاوٹوں اور سازشوں کے باوجود مسلم لیگ ن کی حکومت ترقی کے عمل کو رکنے نہیں دے گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...