واشنگٹن (اے این این)سابق امریکی صدر باراک اوباما کو نئی نوکری مل گئی ہے اور اب وہ عدالت میں جیوری کے فرائص انجام دیں گے۔ریاست الینوائے میں عدالت کے اہلکار نے بتایا کہ سابق صدر باراک اوباما کو جیوری کی ذمہ داری اد کرنے پر رضامند ہیں۔اس بارے میں زیادہ تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں تاہم یہ تصدیق کی گئی ہے کہ اوباما آئندہ ماہ کک کائونٹی آ رہے ہیں۔56 سالہ اوباما کا واشنگٹن ڈی سی اور شکاگو میں ایک ایک مکان ہے۔صدر اوباما کو عدالت میں دیوانی اور فوجداری مقدمات کیلئے طلب کیا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ سابق صدور بل کلنٹن اور جارج ڈبلیو بش بھی وائٹ ہائوس سے رخصت ہونے کے بعد جیوری کی خدمات ادا کر چکے ہیں۔باراک اوباما نے ہارورڈ کے لا سکول سے تعلیم حاصل کی اور سینیٹر بننے سے قبل وہ 12 سال تک شکاگو یونیورسٹی کے لاسکول میں پڑھاتے تھے۔
باراک اوباما کو نئی نوکری مل گئی ،عدالت میں جیوری کے فرائض انجام دیں گے
Oct 30, 2017