لاہور (اسپورٹس رپورٹر) سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رسل آرنلڈ کی طبیعت اچانک ناساز ہونے پر نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں ٹی 20 کے کمنٹیٹرز سکواڈ میں شامل سری لنکن ٹیسٹ کرکٹر رسل آرنلڈ کی اچانک طبیعت تھکاوٹ کی وجہ سے ناساز ہو گئی جنہں فوری طور پر نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تو وہاں پر ڈاکٹرز نے ان کی حالت خطرے سے باہر قرار دے کر انہیں میڈیسن تجویز کر دی ۔ واضح رہے کہ ٹی 20 میں کمنٹیٹرز سکواڈ میں ڈینی مورسن ‘ روشان آہے سنگھے ‘ وقار یونس ‘ رمیز راجہ اور بازید خان شامل تھے ۔
سری لنکا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر رسل آرنلڈ کی طبیعت ناساز ،نجی ہسپتال منتقل
Oct 30, 2017