کراچی (نیوز رپورٹر) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران کراچی مشاورت نگران عطاری کابینات حاجی محمد امین عطاری نے کہاہے کہ دوستوں کے معاملے میں کسی پر اندھا اعتماد نہ کیا جائے اور نہ ہی کسی ایسے شخص کی صحبت اختیار کی جائے کہ جس کا دامن پہلے ہی مختلف قسم کی برائیوں سے داغ دار ہوکیونکہ طرح طرح کی برائیوں میں مبتلا رہنے والے لوگوں پر جب برا وقت آتا ہے تو ان سے تعلقات رکھنے والے بھی بسا اوقات اس کی لپیٹ میںآجاتے ہیں جس طرح شرابیوں اور جواریوں کی صحبت میں بیٹھنا باعث ہلاکت ہے اسی طرح بدمذہبوں سے تعلق رکھنابھی ایمان کیلئے زہر قاتل اور دنیا وآخر ت شدید تباہی وبربادی کا سبب ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے بلدیہ ٹائون نمبر 4میں ہفتہ وار اجتماع میں بیان کرتے ہوئے کیا۔حاجی محمد امین عطاری نے کہا کہ انسان اپنے دوستوں سے پہچانا جاتا ہے،اچھی صحبت میں فائدہ جبکہ بری صحبت میںدین ودنیا کا نقصان ہی نقصان ہے ، بری صحبت بسا اوقات ایمان کو بھی برباد کرڈالتی ہے۔