وہاڑی: بھارتی آبی جارحیت کیخلاف مظاہرہ روڈ بلاک‘ مریض ایمبولینس میں چل بسا

وہاڑی (نامہ نگار) بھارتی آبی جارحیت کے خلاف ہیڈ اسلام پر سینکڑوں کاشتکاروں کا احتجاجی مظاہرہ، روڈ بلاک‘ ایمبولینس کو راستہ نہ مل سکا، ایک شخص جاں بحق ہو گیا، تفصیل کے مطابق بھارت کی طرف سے دریائوں میں پانی نہ چھوڑنے پر مقامی کاشتکاروں نے دریائے ستلج ہیڈ اسلام کے مقام پر روڈ بلاک کرکے شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ دریا ئوں اور نہروں میں پانی نہ آنے کی وجہ سے ان کی فصلیں برباد ہو رہی ہے جبکہ حکومت اس طرف بالکل توجہ نہیں کررہے کسان بھوک کے ہا تھوں مجبور ہو کر خودکشی کرنے پر مجبور ہے‘ کئی گھنٹے روڈ بند رہنے کے باوجود ضلعی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس موقع پرنہ پہنچے ‘ لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اور راستہ نہ ملنے کی وجہ سے لڈن کا رہا ئشی مریض محمد ریاض جس کو ایمبولینس لے کر شہر ہسپتال آرہی تھی موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...