صحافیوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری‘ اقتدار کے نشے سے آنکھیں کھولے: رحمن ملک

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ صحافیوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے‘ حکومت کو چاہئے کہ اقتدار کے نشے سے اپنی آنکھیں کھولے۔ گزشتہ روز سینیٹر رحمن ملک نے پمز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی سینئر صحافی احمد نورانی کی عیادت اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا حکومت کو چاہئے کہ وہ عوام کو حق اور سچ پر مبنی خبریں دینے والے صحافیوں کو سکیورٹی فراہم کریں تاکہ احمد نورانی کی طرح کسی اور صحافی پر حملہ نہ ہو۔ اس سے قبل جماعت اسلامی کے رہنما میاں محمد اسلم نے بھی سینئر صحافی احمد نورانی کی عیادت اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...