کابل(آن لائن+ اے ایف پی+ صباح نیوز) افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 22 پولیس اہلکار مارے گئے۔ وسطی صوبے غزنی میں جھڑپوں کے مختلف واقعات میں 9 افغان پولیس اہلکار اور 12 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا نے مقامی حکام کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا جھڑپوں میں 2پولیس اہلکار اور 4طالبان جنگجو زخمی بھی ہوئے۔ افغان پولیس حکام کے مطابق جھڑپیں غزنی میں ضلع زانا خان، دے یاک، قارا باغ، خاجہ عمری اور دیگر میں اس وقت شروع ہوئیں جب طالبان جنگجوں نے یہاں قائم پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ کیا۔سرکاری حکام نے جھڑپوں کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں جبکہ تاحال طالبان کی جانب سے بھی ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔ قندوز میں گوگل چشمے پہنے طالبان تیرہ اہلکار مارے گئے۔ صرف ایک اہلکار زندہ بچا، ایک ہموی گاڑی بھی لے گئے۔ جبکہ صوبہ ننگرہار میں فضائی حملے میں کالعدم داعش کے 14 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان حکام کا کہنا ہے کہ ننگر ہار کے علاقے خوگیانو میں جیٹ طیاروں کی مدد سے داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی۔