گوجرخان (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما راجہ الطاف حسین نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کیخلاف ہماری تحریک ان عناصر کے خلاف ہے جو کہ اقتدار کے حصول کیلئے موروثی سیاست کو دوام بخش رہے اورملکی خزانہ لوٹ کر اپنی تجوریاں بھرتے رہے ہیں تحریک انصاف اس بوسیدہ نظام کو بدلے گی، خوشنما تبدیلی آئیگی اور خوشحالی ہر دہلیز کے قدم چومے گی قائدتحریک انصاف عمران خان کرپشن زدہ نظام کو بدل کر دم لینگے پوری قوم ان کے شابہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی فلاح کیلئے خاطر خواہ اقدامات نہ اٹھا سکی تعلیم اور صحت کے شعبہ کی حالت زار دیکھ کر ملکی ترقی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے لوگ علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے باعث ہسپتالوں میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں مگر حکمران ٹولہ ملک کی ترقی اورخوشحالی کے بلند وبانگ دعوے کرتے نہیں تھکتا انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ بنا دیا اور مفادات کی سیاست کو پروان چڑھایا گیا ۔