یمن : حوثی کمانڈرسمیت 30 ہلاک: ایران امن عمل میں رکاوٹ ہے: سعودی عرب

صنعائ(این این آئی+اے ایف پی) یمن میں تازہ حملوں کے دوران مختلف محاذوں پر سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپوں اور عرب اتحادی طیاروں کے حملوں میں باغی حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاو¿ں کے کئی نمایاں کمانڈر مارے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج اور باغیوں کے مماثل ذرائع نے حجہ صوبے میں میدی کے محاذ پر عرب اتحادی طیاروں کی بم باری میں حوثیوں کی کمک کے ذمے دار بشیر عبدالعزیز الجبری ع±رف ابو شلال کے اپنے 30 مسلح ساتھیوں سمیت مارے جانے کی تصدیق کی۔ سعودی عرب کے جنوبی حصے میں متحدہ عرب امارات کا ایک فوجی ہلاک ہو گیا۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الخبیر نے الزام لگایا ایران یمن میں امن کیلئے ہونیوالی کوششوں میں رکاوٹ ہے۔

ای پیپر دی نیشن