کوونٹری (نامہ نگار) سابق ممبر ڈسٹرکٹ کونسل میرپور راجہ امیر زمان کیانی کو کوونٹری قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ کامران شفیق، چودھری عارف، چودھری بشیر، مشتاق دین، راجہ شہزاد، حاجی اللہ دتہ، راجہ ایاز، راجہ مسعود، پیر صدرالدین راشدی، افضال بھٹی، چودھری غفور، اعجازالحق، آصف محمود، ابرارالحق، پیر فیض الحسن نے حاجی مبارک کیانی اور انکے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔