بارہ میل (نامہ نگار) ضلع خانیوال میں پچھلے چند ماہ سے ڈکیتیوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا اور ضلع خانیوال کے سات صحافیوں کے ساتھ ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی ہیں جس کی ایف آئی آر تو پولیس نے درج کر لی لیکن ایک ڈکیتی کو ٹریس نہیں کر سکی اور نہ ہی کسی ملزم کو گرفتا ر کیا۔ اس سلسلے میں پاکستان میڈیا کونسل ضلع خانیوال کے زیر اہتمام ضلعی صدر شیخ اصغر علی کی قیادت میں ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال میں ایک ہنگامی اجلاس بلایا گیا۔ اجلاس سے ضلعی صدر شیخ اصغر علی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے ساتھ کی زیادتیوں کا ازالہ اور ان کو تحفظ فراہم نہ کیا گیاتو پاکستان میڈیا کونسل پورے ملک میںاحتجاج کا دائرہ کار وسیع کرے گی ۔
صحافیوں سے زیادتیوں کا ازالہ اور تحفظ فراہم نہ کیا احتجاج پھیلادیں گے، شیخ اصغر کااجلاس سے خطاب
Oct 30, 2017