صنعائ(این این آئی)یمن میں تازہ حملوں کے دوران مختلف محاذوں پر سرکاری فوج کے ساتھ جھڑپوں اور عرب اتحادی طیاروں کے حملوں میں باغی حوثی اور معزول صالح کی ملیشیاؤں کے کئی نمایاں کمانڈر مارے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج اور باغیوں کے مماثل ذرائع نے حجہ صوبے میں میدی کے محاذ پر عرب اتحادی طیاروں کی بم باری میں حوثیوں کی کمک کے ذمے دار بشیر عبدالعزیز الجبری عْرف ابو شلال کے اپنے 30 مسلح ساتھیوں سمیت مارے جانے کی تصدیق کی ۔ اسی محاذ پر اتحادی فضائی حملوں میں حوثیوں کا ایک کمانڈر فراص احمد علی حسن بھی ہلاک ہو گیا۔مقامی ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ رات حجہ صوبے میں باغیوں نے شدید افراتفری کے عالم میں اپنی صفوں میں مارے جانے والے اور زخمی ہونے والے ارکان کی ایک بڑی تعداد کو ریپبلکن ہسپتال پہنچایا۔ زمینی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ حرض اور میدی کے محاذوں پر درجنوں ایسی لاشیں ہیں جن کو باغی ملیشیا اٹھانے میں کامیاب نہیں ہو سکی اور انہیں ان کے مقامات پر ہی چھوڑ دیا۔۔تعز کے جنوب مشرق میں واقع علاقے الراہدہ میں جمعے کے روز اتحادی طیاروں کے لڑاکا طیاروں کے حملوں میں باغی ملیشیا کا نگراں بھی مارا گیا۔
یمن میں اتحادی فورسزکےحملے،حوثی کمانڈرسمیت 30جنگجوہلاک
Oct 30, 2017