2009ء میں پاکستان آنیوالے گروسنہا، تلکارتنے نے بھی میچ دیکھا

لاہور (نمائندہ سپورٹس)2009 ء میں دہشتگردوں کے حملے میں اس وقت سری لنکا ٹیم بس میں سوار سری لنکن ٹیم کے دو کھلاڑی گروسنہا اور ہشان تلکارتنے بھی میچ دیکھا ۔سری لنکن ٹیم میں شامل اسانکاگروسنہا اب ٹیم کے منیجر اور ہشان تلکارتنے بیٹنگ کوچ ہیں۔ دونوں قذافی سٹیڈیم کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچے۔ احسن رضا ریزور امپائر تھے۔ وہ گولیوں سے زخمی ہونے کے بعد کئی روز زندگی اور موت کے کشمکش میں مبتلا رہے احسن رضا نے تاریخی میچ کو سپروائز کیا ان کاکہنا ہے کہ 9 سال بعد سری لنکن ٹیم کا کسی خوف کے بغیر پاکستان آنا دنیا کیلئے مثبت پیغام ہے۔ مہمان ٹیم کی آمد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کی جانب اہم قدم ثابت ہوگی۔ دہشت گردی سے متاثرہ لاہور میں ہی سری لنکن ٹیم کے میچ میں امپائرنگ کا موقع ملنا ان کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...