اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ایک ریٹائرڈ شخص کو دوبارہ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اسلام آباد انتظامیہ میں لگانے پر چیف کمشنر کوآ ئندہ اجلاس میں تمام ریکارڈ کے ساتھ طلب کر لیا ہے۔ کمیٹی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ ریٹائرڈ شخص کو دوبارہ نہ لگایا جائے۔ جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرکے ایک ریٹائرڈ شخص چودھری اصغرکو ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر لگا دیا ہے۔ جبکہ ان کو ڈائریکٹر لیگی کا چارج بھی دے دیاگیا ہے۔کمیٹی نے کہا ہے کہ چیف کمشنر اسلام آباد نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اور سپریم کورٹ کے احکامات کو مکمل نظر انداز کر رہے ہیں۔ صرف وزیراعظم کنٹریکٹ پر لگا سکتا ہے۔ یہاں چیف کمشنرگریڈ 19کا افسر لگا رہا ہے اور وزیراعظم کے اختیارات کو پامال کر رہا ہے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ریٹائرڈ شخص کو ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اسلام آباد لگانے پر چیف کمشنرکو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا
Oct 30, 2017