پاک سری لنکا مےچ کے موقع پر لاہور کو خوب سجایا گیا

Oct 30, 2017

لاہور (سپورٹس ڈےسک )انٹرنیشنل میچ کے انعقاد پر لاہور کو خوب سجایا گیا ہے جبکہ سٹیڈیم کے اطراف میں سری لنکا کی مقامی زبان سنہالا میں بینرز لگائے گئے ہیں جن پر مہمان ٹیم کے لیے خصوصی پیغامات درج ہیں۔پاکسان کرکٹ بورڈ کے میڈیا مینیجر کا کہنا ہے کہ لاہور میں ہونے والا پاکستان اور سری لنکا کا یہ میچ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے کافی اہمیت رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا ’پاکستان میں کرکٹ کی مکمل بحالی لے لیے سری لنکا کا یہ دورہ انتہائی اہم ہے۔‘پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکا کے بعد ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم کو بھی پاکستان مدعو کر رہا ہے۔سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے پاکستان پہنچنے کے بعد شائقین کرکٹ اپنے ملک میں سٹار کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔پاکستان میں کرکٹ کے شائقین بین الاقوامی کرکٹ میچ کے انعقاد پر بہت خوش ہیں۔میچ کے انعقاد کے اعلان کے فوری بعد ٹکٹیں فروخت ہو گئی تھیں۔ سٹیڈیم کے اطراف میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کی تصاویریں آویزاں ہیں۔کرکٹ میچ کے انعقاد کے لیے لاہور میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سٹیڈیم کے اطراف کا علاقہ ٹریفک کے لیے بند ہے اور شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کے متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔میچ کے پر امن انعقاد کے لیے 11 ہزار سکیورٹی اہلکارتعینات ہیں جبکہ سٹیڈیم کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی

مزیدخبریں