اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنا خطرناک ثابت ہوگا:پیپلزیوتھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلزیوتھ سندھ کے ترجمان تیمو رعلی مہر نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنا خطرناک ثابت ہوگا،حکمرانوں کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے موجودہ وفاقی حکومت کے ارادے خطرناک ہیں وہ اٹھارویں ترمیم ختم کر کے صوبائی حکومت کے اختیارات سلب کر نا چاہتی ہے جس کا نقصان خود وقاق کواٹھانا پڑیگا،اور ہم یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش وفاقی حکومت کے خاتمے کا باعث بن سکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے دفتر میں کارکنان سے ملاقات کے دوران کیا، انہوںنے کہاکہ ہمارے قائدین نے پہلے بھی ملک کی خاطر اپنی جانیں قربان کی اورجیلوں کی صعوبتیں برداشت کی ہیں ، اس لیے پیپلز پارٹی کے رہنمائوںپرجھوٹے اوربے بنیاد الزامات بنا کر انہیں ڈرایا اور دھمکایا نہیں جا سکتا اور یہ سب ہی جانتے ہیں کہ پاکستان میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو سے بڑی سیاسی قد آور شخصیت کوئی نہیں ہو سکتی۔ انہوںنے کہاکہ تاریخ میں جمہوریت کے لیے دی جانے والی سب سے زیادہ قربانیاں پیپلزپارٹی کے لیے لکھی جاتی ہیں، اور ا ب توعوام بھی جان چکی ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی سے زیادہ عوام کا کوئی خیر خواہ نہیں ہو سکتا ۔حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں پہلی مہنگائی کی لہر سے ہی عوام کی چیخیں نکل گئی ہیں تو وہ آنے والے مہنگائی کے طوفانوں سے کیسے لڑے گی۔

ای پیپر دی نیشن