عمران 5نومبر کو چین کی پہلی درآمدی ایکسپو میں شرکت کرینگے: سیکرٹری تجارت

Oct 30, 2018

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی سیکرٹری تجارت محمد یونس نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان76 افراد پر مشتمل وفد کے ہمراہ چین کی بین الاقوامی درآمدی ایکسپو میں شرکت کریں گے، ایکسپو سے پاکستان کی چین میں برآمدات میں اضافہ اور عالمی تجارت کے توازن کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔ چین کی پہلی انٹرنیشنل درآمدی ایکسپو پانچ نومبر کو شنگھائی میں منعقد ہو گی، اس ایکسپو میں ملبوسات، سرجیکل آلات ، چاول، پھل اور جڑی بوٹیوں کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی گیارہ کمپنیاں شرکت کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
سیکرٹری تجارت

مزیدخبریں