راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات کی بری فوج کے کمانڈر نے ملاقات کی۔ علاقائی سلامتی کی صورتحال، دفاع اور فوجی تربیت کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔ یو اے ای کے کمانڈر نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ معزز مہمان نے یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔
آرمی چیف / ملاقات
آرمی چیف سے یو اے ای بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات‘ علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال
Oct 30, 2018