لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبیعت پھر بگڑ گئی‘ڈاکٹروں کی ٹیم گھر پر ہی علاج کررہی ہے

Oct 30, 2018

ممبئی(این این آئی) برصغیر پاک وہند کے لیجنڈ اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی ایک بار پھر طبیعت خراب ہوگئی ہے تاہم ڈاکٹروں کی ٹیم گھر پر ہی ان کا علاج کررہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمارکی ایک بار طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ اداکار کو گزشتہ 4 دن سے بخار تھا تاہم اب ایک بار پھر وہ نمونیے کا شکار ہوگئے ہیں۔ڈاکٹرز کے مطابق اداکارکو یہ انفیکشن آخری بار طبیعت ٹھیک ہونے کے باوجود نمونیے کے کچھ جراثیم رہ جانے کے باعث ہوا ہے۔ اداکار کو گزشتہ ایک ماہ سے خوراک بھی نلکی کے ذریعے دی جارہی ہے جس کے باعث وہ کمزوری کا بھی شکار ہوگئے ہیں۔
دلیپ کمار

مزیدخبریں