باجوڑ (آئی این پی ) باجوڑمیںدہشت گردوں نے تحصیلدار کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 4 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل ناوگئی کے علاقہ کمانگرہ چہارمنگ میں سڑک کنارے تحصیلدار عبدالحسیب خان کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں 4 لیویز اہلکار شدیدزخمی ہوگئے جبکہ تحصیلدار محفوظ رہے۔زخمیوں کو علاج معالجے کیلئے ہیڈکوارٹر اسپتا ل خار منتقل کردیاگیا ہے ، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
باجوڑ‘ حملہ