-1 دادا جان: ایک زمانہ تھا جب میری جیب میں صرف دو روپے ہوتے تھے اور میں اسٹور سے دودھ، دہی، گھی، دالیں اور سبزیاں لے آتا تھا۔
پوتا: اب یہ حرکتیں نہیں چلتیں اب وہاں کیمرے لگ گئے ہیں ۔
________
-2 الیکشن ہونے والے تھے اُمیدوار گھر گھر جا کر ووٹ مانگ رہے تھے۔ ایک اُمیدوار نے ایک دروازے پر دستک دی تو ایک چھوٹی سی بچی نے دروازہ کھولا۔
امیدوار: ہیلو بیٹا! یہ بتائو تمہارے ابو مسلم لیگ میں ہیں یا پیپلز پارٹی میں؟ بچی نے معصومیت سے جواب دیا۔ جی وہ باتھ روم میں ہیں۔
________
-3 ڈاکٹر (مریض سے): اب آپکی حالت خطرے سے باہر ہے پھر بھی آپ اتناکیوں ڈر رہے ہیں۔
مریض (بے چارگی سے): جس ٹرک سے میرا ایکسیڈنٹ ہوا ہے اس کے پیچھے لکھا تھا زندگی رہی تو پھر ملیں گے۔
________
-4 افسر: تم نے جنگ میں کیا کارنامہ سرانجام دیا؟
سپاہی: میں نے ایک دُشمن کی ٹانگ اُڑا دی۔
افسر: گردن کیوں نہیں اُڑائی؟
سپاہی: وہ پہلے سے اُڑی ہوئی تھی۔
ایمان اوروقار علی