برلن(این این آئی)جرمنی اور کئی دیگر یورپی ملکوں میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئی ہیں۔ یوں موسم سرما کے معیاری وقت کا آغاز ہو گیا ہے۔ تاہم یورپی یونین تبدیلی وقت کا یہ نظام ختم کرتے ہوئے ہم آہنگی پیدا کرنا چاہتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی یورپ کے متعدد ممالک میں گھڑیوں کو آگے پیچھے کرنے کے نظام پر تحفظات بھی پائے جاتے ہیں۔ تاہم اب مارچ 2019ء کے بعد سے معیاری وقت میں تبدیلی کا یہ سلسلہ بند کر دیا جائے گا۔