اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے پیر کو پاکستان ائیروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا جہاں انہیں پی اے سی کی فیکٹریز میں جاری منصوبہ جات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کام کی رفتار اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پی اے سی کی خود انحصاری کی پالیسی اور تمام منصوبوں میں عالمی معیار کے حصول کو سراہا۔
جنرل زبیر محمود حیات کا ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ، کام کی رفتار پر اظہار اطمینان
Oct 30, 2018