پی ایل ایف پارٹی کو منظم کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے: نشید عارف گوندل

ملتان (سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری نشید عارف گوندل‘ کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب پی ایل ایف نوازقریشی‘ نائب صدر پی ایل ایف جنوبی پنجاب خالد وینس‘ ایس وی پی ضلع ملتان راناا سرارعابد‘ اورنگزیب نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پی ایل ایف پاکستان کے ایک ہفتہ میں دو کامیابی کنونشن کا انعقاد ہونا اس بات کا منہ بولتا ثوبت ہے کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں زندہ ہے اور پی ایل ایف پیپلزپارٹی کا ہراول دستہ ہے۔ پنجاب میں کامیابی کنونشن سردار لطیف خان کھوسہ کی بدولت ہے اور ان کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے وکلاء اپنی پارٹی کو منظر کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار اور پرعزم ہیں۔ پی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ اپنی زبان کو لگام دیں۔ این آر او سے پیپلزپارٹی کا کوئی لیڈر کبھی مستفید نہ ہوا ہے اور نہ ہوگا ان کی کہی باتوں پر پی ایل ایف انہیں مناظرے کا چیلنج دیتی ہے اور ان کے جھوٹے الزامات کی پرزور مذمت بھی کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن