ملتان (نیوز رپورٹر) انجمن آڑھتیان سبزی و فروٹ منڈی کے صدر اعظم صابری‘ جنرل سیکرٹری ندیم قریشی کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک کو درخواست دی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کے مطابق انجمن آڑھتیان سبزی و فروٹ منڈی کی جانب سے سرچارج کی ادائیگی نہیں کی گئی جا رہی جبکہ نوٹسز وصولی کے بعد سرچارج کی جزوی ادائیگی جاری ہے جن دکانوں پر سرچارج واجب الادا ہے ان کو 12 ماہانہ برابر اقساط میں ادا کرنے کی اجازت دی جائے۔