میپکو ملازمین حفاظتی تدابیر اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں: نصراﷲ خان

کبیروالا(نامہ نگار) انسانی جان سے بڑھ کر کوئی چیز قیمتی نہیں ہے ،میپکو ملازمین مروجہ حفاظتی تدابیر اور قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائے، ڈیوٹی فرائض کی انجام دہی کے دوران حادثات میں جان بحق ہونے والے شہداء اور ملازمین ہمارے قیمتی اثاثہ ہیں ،ان خیالات کا اظہار میپکو سب ڈویژنل کبیروالا کے ایکسیئن نصر اللہ خان نے پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین (سی بی اے)سب ڈویژنل کبیروالا کے زیراہتمام دوران ڈیوٹی شہید اور فوت ہونے والے ملازمین ایل ایم مہر خالد محمود جوتہ شہید، ایل ایم گلزار احمد علوی شہید،اے ایل ایم اعجاز احمدشہید،لائن سپرینڈنٹ حاجی محمد یوسف بھٹہ ،اے ایل ایم محمد لیاقت اوبھایا کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور سیفٹی کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے یونین کے ڈویژنل چیئرمین چوہدری محمد نواز سہو اور ایڈیشنل چیئرمین عبدالحق شاہ قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میپکو افسران اور یونین عہدیداران شہید اور جان بحق ہونیوالوں کے ورثاء کے دکھ سکھ میں برابر شریک ہیں۔ تقریب سے مولانا قاری محمد غضنفر ،ایس ڈی او کامران الیاس ،رانا راشد سرور،عرفان یعقوب،چوہدری محمد ذوالفقار چدھرڑ،پیر مرید غازی،عبید اللہ شکوری ،چوہدری مشتاق سہو ،چوہدری اقبال سکھیرا،شعیب احمد اولکھ،مہر خضر حیات ہراج،محمد عمر یوسف اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائے بلندی درجات کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...