خانیوال (خبرنگار) ریونیو ڈیپارٹمنٹ خانیوال کے ترجمان نے ضلع خا نیوال کی چاروں تحصیلوں کی رجسٹری برانچوں میں کرپشن اور بد عنوانی بارے لگنے والی خبروں کی مکمل تردید کرتے ہوئے کہا کہ تما م رجسٹری برانچوں میں عملہ کو مکمل چانچ پرتا ل اور حساس اداروں کی رپورٹس کے بعد تعینات کیا جاتا ہے خانیوال کی رجسٹری برانچوں میں تعینات عملہ رشوت ستانی سے مکمل پاک ہے اور رجسٹری برانچ کا عملہ سال میں دوبار تبدیل کیا جاتا ہے ترجمان کے مطابق خانیوال میں اکھٹا کیا جانیوالا ریونیو ٹیکس جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں کہیں بڑھ کر ہے۔
خانیوال کی رجسٹری برانچوں کاعملہ رشوت ستانی سے پاک ہے، ترجمان ریونیو ڈیپارٹمنٹ
Oct 30, 2018