لاہور(سپورٹس رپورٹر) پہلا افضل منا میموریل انٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ 6 سے 16 نومبر تک لاہور میں کھیلا جائیگا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے دس ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ یو اے ای، سری لنکا اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ڈائریکٹر ٹورنامنٹ محمد یعقوب کے مطابق ٹورنامنٹ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی یکم نومبر کو جوہر ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگی۔ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے مزید دو سے تین ممالک سے بات چیت جاری ہے جس میں ملائیشیا، تھائی لینڈ اور عمان شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ڈیپارٹمنٹ جن میں واپڈا، ریلویز، پولیس، لاہور کسٹمز، سوئی نادرن گیس، سوئی سدرن گیس اور پورٹ قاسم شامل ہیں۔