امام عالی مقامؓ نے تحفظ ناموس رسالتؐ کی خاطر اپنی آل اولاد قربان کر دی: قسور علی شمسی

ملتان (نامہ نگار خصوصی) درس کربلا ہی دراصل حق و صداقت کا مینار نور ہے۔ امام عالی مقام نے تحفظ ناموس رسالت کی خاطر اپنی آل قربان کردی۔ موجودہ حالات کے پیش نظر آج ہمیں شہداء کر بلا کے جذبوں اور دین اسلام سے محبت کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار سید سخی سلطان علی اکبر شمسی مخدوم سید قسور علی شمسی نے دربار سید سخی سلطان علی اکبر شمسی شیعہ میانی میں چہلم حضرت امام حسینؑ اور شہادت حضرت امام رضا کے موقع پر مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحفظ اعزاداری صوبہ پنجاب کے مرکزی سیکرٹری جنرل طالب حسین پرواز، سید ثقلین مختیار، حافظ قاسم رضا، سردار موسی خان، محمد افضل جعفری، سید حسن، قیصر عباس میتلا، سید اختر عباس، مظہر عباس خدام، مولانا محمد اصغر طاہری، زین عباس جھنڈیر نے خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن