اسلام آباد کے رہائشی، تجارتی عمارتوں کے سیوریج چارجز بڑھا دئیے گئے

اسلام آباد (وقائع نگار) میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد(ایم سی آئی) نے تین ماہ کے لیے سی ڈی اے کے سروس ریگولیشنز اور فنانشل اور اکاونٹنگ پروسیجر اختیار کرنے کی منظوری دے دی ہے ایم سی آئی نے اسلام آباد کے سیکٹورل ایریا( شہری علاقے ) میں رہائشی وتجارتی عمارتوں کے سیوریج چارجز میں اضافے کی بھی منظوری دے دی ہے گھریلو چارجزمیں پانچ روپے فی مربع فٹ ، تجارتی عمارتوں کی سیوریج چارجز میں آٹھ روپے جبکہ سکولوں ، ہسپتالوں ، سرکاری و نیم سرکاری عمارتوں کے لیے یہ چارجز 6روپے فی مربع فٹ کرنے کی منظوری دی گئی ہے سیوریج چارجز کی یہ وصولی عمارتوں کے بلڈنگ پلان کی منظوری کے وقت وصول کیے جائیں گے کارپوریشن نے اسلام آباد میں پراپرٹر ٹیکس اور واٹر لیویز میں اضافے کی سمری بغیر کسی فیصلے کے موخرکردی ہے اسلام آباد میٹرو پولیٹین کارپوریشن ( ایم سی آئی ) کا 28 واں اجلاس پیر کے روز اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز کی صدارت میں پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیف آفیسر ایم سی آئی سمیت میٹرو پولیٹین کارپوریشن اسلام آباد کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس نے پچھلے اجلاس میں ہونے والی کا روائی کی منظوری دی۔ اجلاس میں چھ نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی بحث کی گئی۔ ایم سی آئی کی پانچ رکنی کمیٹی کی طرف سے حتمی رپورٹ آنے تک پراپرٹی ٹیکس ، واٹر اینڈ کنزروینسی چارجز میں اضافے کی تجویز کو موخر کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...