این ایچ اے کی 147گاڑیاں 17 کروڑ سے زائد رقم میں نیلام

Oct 30, 2018

اسلام آباد(خبرنگار)نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکومتی کفایت شعاری مہم کے تحت اب تک مرحلہ وار 147 گاڑیاں 17 کروڑ سے زائد رقم میں نیلام کر چکی ہے۔ وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے گاڑیوں کی بروقت نیلامی کے لئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق این ایچ اے کے علاقائی دفتر کراچی میں پیر کو13 گاڑیاں ایک کروڑ 29 لاکھ 59 ہزار روپے میں نیلام کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ آفس میں 35 گاڑیاں گاڑیاں 31 اکتوبر کو نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی اسی طرح شمالی علاقہ جات میں این ایچ اے کے گلگت دفتر میں 20 گاڑیاں 5 نومبر کو نیلامی کیلئے پیش کی جائیں گی۔ اس سے قبل این ایچ اے ہیڈ آفس اسلام آباد اور علاقائی دفاتر پشاور،ایبٹ آباد، لاہور،ملتان،سکھر اور کراچی دفاتر میں گاڑیوں کی نیلامی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں