اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) یورپین پارلیمنٹ کے جنوب ایشیائی وفد کی چیئرپرسن جین لیمبر کی قیادت میں پیر کی صبح وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ پورپین پارلیمانی وفد کے ساتھ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اہم عالمی اور علاقائی امور زیر بحث آئے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیا تاکہ جی ایس پی پلس سکیم سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کیا جا سکے۔ پاکستان میں متعین برطانیہ کے ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔ اثاثہ جات کی بازیابی کے حوالے سے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاکستان، یورپی یونین اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی ضرورت ہے: وزیر خارجہ
Oct 30, 2018